2

ہنگو اور کوہاٹ کے شیعہ عمائدین کے وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

  • News cod : 42380
  • 11 ژانویه 2023 - 12:38
ہنگو اور کوہاٹ کے شیعہ عمائدین کے وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
علامہ حمید حسین امامی و دیگر مشران نے قومی علاقائی مسائل بشمول پاراچنار کی موجودہ صورتحال اور اورکزئی میں زیارات اولیاء اللہ کی تعمیر نو انکی بحالی، زہراء ٹاون رئیسان، ابراھیم زئی میں سوئی گیس کی فراہمی، محرم الحرام میں مومنین پر ایف آئی آرز اور سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے گورنر خیبر پختون خوا سے تفصیلی گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی صدر اور سربراہ صوبائی رابطہ کمیٹی علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں ہنگو، کوہاٹ علاقہ بنگش کے شیعہ مشران کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی خان سے ملاقات کی۔ وفد میں علامہ حمید حسین امامی کے علاوہ میاں زاہد حسین، نسیم عباس بنگش، مولانا مرتضیٰ جعفری اور دیگر مشران شامل تھے۔ علامہ حمید حسین امامی و دیگر مشران نے گورنر کو روایتی قبائلی دستار اور ہار پہنائے۔ وفد نے انہیں گورنر بننے پر مبارکباد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے علمائے کرام و مشران کا شکریہ ادا کیا اور گورنر ہاوس آمد پر خوش آمدید کہا۔

علامہ حمید حسین امامی و دیگر مشران نے قومی علاقائی مسائل بشمول پاراچنار کی موجودہ صورتحال اور اورکزئی میں زیارات اولیاء اللہ کی تعمیر نو انکی بحالی، زہراء ٹاون رئیسان، ابراھیم زئی میں سوئی گیس کی فراہمی، محرم الحرام میں مومنین پر ایف آئی آرز اور سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے گورنر خیبر پختون خوا سے تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر حاجی غلام علی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بارے میں وہاں کے افسران سے بات کرکے مسائل کو ترجیح بنیاد پر حال کرنے کی کوشش کریں گے۔ علامہ حمید حسین امامی و دیگر مشران نے قومی علاقائی مسائل کے حوالے سے تحریر یاداشت بھی گورنر کو پیش کی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42380