11

فلسطین اور کشمیر کاز کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، جماعت اسلامی کراچی

  • News cod : 4239
  • 22 نوامبر 2020 - 21:52
فلسطین اور کشمیر کاز کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، جماعت اسلامی کراچی
حوزہ ٹائمز|جماعت اسلامی کے رہنما کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان جیسی تنظیموں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ شعور اور آگہی کا عمل جاری و ساری رہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سے ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کاکہنا تھا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی لئے انتھک محنت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ ہمارا اولین مسئلہ ہے اور اس کاز کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینا اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزنامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان میں فلسطین کاز سے متعلق تازہ ترین خبریں اور تجزیات پیش کر رہی ہے جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کو تاریخ میں سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کاز کے لئے ہر سطح پر ہونے والی کوششوں کو سراہا جائے اور ان کی ترویج عام کی جائے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان جیسی تنظیموں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ شعور اور آگہی کا عمل جاری و ساری رہے ۔

اس موقع پر فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسلم پرویز کا دفتر آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان اسی طرح سیاسی ومذہبی قائدین کی سرپرستی میں فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی اوراب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب فلسطین آزاد ہو گا اور مسلمانوں کا قبلہ اول صہیونی شکنجہ سے آزاد ہو گا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4239