7

ولادت سیدہ فاطمہ زہراء (س) کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں، ایس یو سی پاکستان

  • News cod : 42404
  • 12 ژانویه 2023 - 16:20
ولادت سیدہ فاطمہ زہراء (س) کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں، ایس یو سی پاکستان
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادت باسعادت عطائے خداوند سبحان، کوثر قرآن حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے پرمسرت موقعہ پر تمام اہل اسلام اور خاص طور پر مکتب فاطمی کے پیروکاروں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادت باسعادت عطائے خداوند سبحان، کوثر قرآن حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے پرمسرت موقعہ پر تمام اہل اسلام اور خاص طور پر مکتب فاطمی کے پیروکاروں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور اس حقیقت کا اقرار کرتے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب کا ادراک ہمارے دائرہ امکان سے باہر ہے۔ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں، جنہیں خداوند متعال نے کوثر، لیلۃ القدر اور تمام عورتوں کی سردار قرار دیا ہے۔ فاطمہ ہی وہ ہستی ہیں، جن کی وجہ سے خواتین کے بارے میں بشریت کے انداز فکر میں انقلاب برپا ہوا معاشرہ میں خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔

انہوں نے ہی عملی زندگی میں ماں، بیوی اور بیٹی کے کردار کو اس طرح سنوارا کہ قیامت تک کے لیے خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل اور اعلیٰ ترین اسوہ مکارم ہیں۔ انہی کی سیرت و حیات کو مشعل راہ بنا کر انسانی معاشرہ انسانی احساسات و تقاضوں کا بہترین ادراک کرسکتا ہے۔ خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ ہمیں دختر نبوت، ہمسر ولایت و مادر امامت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے دریائے معرفت و کرامت سے بہرہ مند فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42404