7

سنی تحریک کی جانب سے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

  • News cod : 4261
  • 24 نوامبر 2020 - 0:14
سنی تحریک کی جانب سے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
حوزہ ٹائمز|اپنے ایک بیان میں سربراہ پی ایس ٹی ثروت اعجاز قادری کہا کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے، جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کیا جائے، پاکستان کے عوام توہین آمیز خاکوں کی سرپرستی کرنیوالے میکرون کی اسلام دشمن پالیسیوں کی مذمت اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کو مذاہب میں ٹکراؤ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، میکرون کا نظریہ نازیوں والا ہے، جو اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی بنیاد جھوٹی اور خودساختہ ہے، فرانس کی خواتین اپنے مذہب کے لحاظ سے لباس پہنتی ہیں اور مسلم خواتین کو حجاب پہننے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، کیا یہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے تن من دھن قربان کر دیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4261