3

علامہ راجہ ناصر عباس کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید مذمت

  • News cod : 42952
  • 19 ژانویه 2023 - 17:00
علامہ راجہ ناصر عباس کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید مذمت
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ثقلین عباس بلوچ کے گھر والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں۔

وفاق ٹائمز، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ثقلین عباس بلوچ کے گھر والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومتی اداروں سے مطالبہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پورے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سختی سے روکا جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42952