12

علامہ ساجد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کی ملاقات

  • News cod : 43004
  • 21 ژانویه 2023 - 9:48
علامہ ساجد نقوی سے انکی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کی ملاقات
ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جی بی کے وزیر برائے سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیراعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد بھی موجود تھے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سیکندر عباس گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے راہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خالد خورشید نے جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وزیراعلیٰ کی خدمات سے عوام کی زندگیوں میں بہتری کی امید بھی ظاہر کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43004