6

علامہ رمضان توقیر اور علامہ عارف واحدی کی سید ثاقب اکبر کی عیادت

  • News cod : 43012
  • 21 ژانویه 2023 - 10:01
علامہ رمضان توقیر اور علامہ عارف واحدی کی سید ثاقب اکبر کی عیادت
ایس یو سی کے مرکزی نائب صدور نے سید ثاقب اکبر کی جلد شفایابی کیلئے دعا کی اور پاکستانی قوم اور دوست احباب سے انکی شفاء کامل و عاجل کیلئے دعا کی پرزور اپیل کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ عارف حسین واحدی نے چیئرمین البصیرہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب سید ثاقب اکبر کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین البصیرہ سید ثاقب اکبر نے دونوں شخصیات کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک و ملت کی خدمت کے لئے ہمیشہ بر سر پیکار رہے ہیں۔ آپ کی خدمات وطن عزیز پاکستان کے لئے قابل تحسین ہیں۔ مرکزی نائب صدور نے سید ثاقب اکبر کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی اور پاکستانی قوم اور دوست احباب سے ان کی شفاء کامل و عاجل کے لئے دعا کی پرزور اپیل کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43012