2

وزیر اعظم کی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد

  • News cod : 43180
  • 23 ژانویه 2023 - 14:24
وزیر اعظم کی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوںگے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

وفاق ٹائمز ، وزیراعظم شہبازشریف نے پرمحسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوںگے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43180