32

علی بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتا ہے- ڈاکٹر ظفر نقوی

  • News cod : 43810
  • 07 فوریه 2023 - 9:21
علی بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتا ہے- ڈاکٹر ظفر نقوی
تقریب کے میں آیت اللہ کمیلی کی علم عرفان اور سیر و سلوک پر لکھی گئی مایہ ناز کتاب " مفاتیح السلوک " کے اردو ترجمہ کی رونمائی خود ان کے دست مبارک سے کی گئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا ہے علی بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 رجب المرجب مولا الموحدین امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی یاد میں ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں کیا گیا۔

یہ تقریب دو مرحلوں میں میں منعقد ہوئی پہلے مرحلے جشن کا پروقار اور پرجوش اہتمام ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پاکستان بھر سے آئے ہوئے مختلف شعراء کرام نے مولا علی علیہ السلام کی شان میں قصیدہ سرائی کی ۔اس تقریب کے اس مرحلے کے مرکزی خطاب کی سعادت مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ جناب ڈاکٹر سید ظفر نقوی صاحب نے حاصل کی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مولا علی علیہ السلام کے فضائل بیان کیے اور اور آپ ع کی زندگی کے عرفانی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ دنیا پستی کا نام ہے یہ اپنے طالب کو پستی کی طرف لے جاتی ہے جب کہ علی بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتاہے۔اور بلندی کی انتہا کا نام ہے مقام قرب الٰہی اور مقام۔توحید تک رسائی ۔لہذا اگر کائنات کا کوئی بھی فرد یا معاشرہ اور نظام پستی سے نجات پا کر قرب الٰہی اور نظام الہی تک رسائی چاہتا ہے تو اسے انفرادی اور سماجی اور حکومتی طور پر علی ع کا طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں حضرت آیت محمد صالح کمیلی خراسانی کا دنیا بھر سے آئے ہوئے شاگردوں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے دوسرے مرحلے عارف کامل آیت اللہ کمیلی کی علم عرفان اور سیر و سلوک پر لکھی گئی مایہ ناز کتاب ” مفاتیح السلوک ” کے اردو ترجمہ کی رونمائی خود ان کے دست مبارک سے کی گئی ۔ جس میں مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کے جید علمائے کرام نے شرکت کی ۔ اس عظیم کتاب کا ترجمہ مدیر دفتر ڈاکٹر سید ظفر نقوی صاحب کے قلم سے ہوا ہے ۔ آخر میں علما و زائرین کی نعروں کی گونج اور صلوات کی صداؤں میں آیت اللہ کمیلی مدظلہ العالی کے دست مبارک سے مولا ع کے جشن کا کیک کاٹا گیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43810

ٹیگز