5

ترکیہ، شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 43844
  • 08 فوریه 2023 - 12:34
ترکیہ، شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت، سماجی، سیاسی، مذہبی تنظیموں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، قدرتی آفت میں چار ہزار کے قریب افراد کی موت انسانوں کیلئے عبرت ہے، ترکیہ، شام، لبنان اور دیگر ممالک میں آنیوالے تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ترکیہ، شام، لبنان اور دیگر ممالک میں آنیوالے تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس کیا ہے اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفت میں چار ہزار کے قریب افراد کی موت انسانوں کیلئے عبرت ہے۔ ایسی قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔ یہ پیغام ہے کہ ہم تقویٰ اختیار کریں، اور اپنے اعمال کو درست کریں کہ انسان کی زندگی چند روزہ ہے، اسے اطاعت خداوندی کے مطابق گذاریں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت، سماجی، سیاسی مذہبی تنظیموں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، ہر مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43844