4

ملک بھر میں صحت کی سہولیات کا جال بچھانا ہمارا ہدف تھا، عمران خان

  • News cod : 43910
  • 09 فوریه 2023 - 16:21
ملک بھر میں صحت کی سہولیات کا جال بچھانا ہمارا ہدف تھا، عمران خان
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی قوتِ خرید کے فقدان کے باعث نجی شعبہ اسپتال قائم کرنے پر آمادہ نہ تھا، ملک میں صحت کی سہولیات (اسپتال وغیرہ) کا جال بچھانا بھی ہمارا کلیدی ہدف تھا۔

وفاق ٹائمز ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بلاک کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ سابق وزیراعطم کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کی بھاری اکثریت کو محض سیفٹی نیٹ ہی مہیا کرنا نہیں بلکہ صحت کارڈ کے ذریعے ملک بھر خصوصاً دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا جال بچھانا ہمارا ہدف تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی قوتِ خرید کے فقدان کے باعث نجی شعبہ اسپتال قائم کرنے پر آمادہ نہ تھا، ملک میں صحت کی سہولیات (اسپتال وغیرہ) کا جال بچھانا بھی ہمارا کلیدی ہدف تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43910