وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ سیہون کے شہداء کی برسی کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی برسی شہدائے سیہون و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے احاطے میں منعقدہ پروگرام 26 فروری کو صبح 10 بجے شروع ہوگا، جس میں پاکستان بھر سے علماء و کارکنان شریک ہونگے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔












