13

علامہ ناصر عباس جعفری کا وفد کے ہمراہ عراقی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے ملاقات

  • News cod : 44578
  • 01 مارس 2023 - 8:29
علامہ ناصر عباس جعفری کا وفد کے ہمراہ عراقی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے ملاقات
ملاقات میں زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ عراقی سفارت خانے آمد، عراقی سفیر حمید عباس لفتا سے ملاقات کی۔

زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معزز ایمبیسڈر کو زائرین کربلا کے حوالے سے مثبت کام کرنے پر یادگاری شیلڈز بھی پیش کی۔ ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ سید آغا علی رضوی، وزیر زراعت جی بی کاظم میثم، معاون شعبہ امور خارجہ علامہ ضیغم عباس اور ڈاکٹر ابن حسن بھی ہمراہ موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44578

ٹیگز