وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام تین ماہ پہلے ایک سرمائی اسلامی کورس کا انعقاد کیا گیا تھا اور یکم مارچ کو اس سرمائی کورس کا آخری دن تھا- اور تین ماہ کے دینی کورس کے بعد اس کروس میں حصہ لینے والے جوانوں کے امتحان لئے گئے-
اس دینی کورس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے 70 سے زائد جوانوں اور طلاب نے حصہ لیا اور مختلف مضامین جن میں احکام, عقائد, عربی گرائمر اور تجوید القرآن اس سرمائی دینی کورس میں شامل تھی, موسمی حالات اور سردی کے ایام کے پیش نظر اس کورس کی آغاز میں صرف 50 جوانوں کی رجسٹریشن کئے گئے لیکن جوانوں کے شوق و زوق اور اس کورس میں دلچسپی کے پیش نظر 20 مزید جوانوں کو اس کورس سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا-
اس دینی کورس میں حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے مدرس حجۃ الاسلام شیخ عبداللہ منوری, حجۃ الاسلام شیخ محمد طاہ شاعری اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے بطور استاد اپنے خدمات انجام دیئے جبکہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے ہفتے میں ایک مرتبہ درس اخلاق کی کلاس بھی لی-
اس دینی کورس میں حصہ لینے والے جوانوں نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی , نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی اور جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی کا اس بہترین سرمائی دینی کورس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس کورس کے ذریعے اپنے دینی معلومات میں اضافے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا- یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دینی کورس کے دوران ان جوانوں کیلئے دوپہر کا طعام دستیاب رکھا گیا تھا اور ماہانہ ایک وظیفہ بھی مقرر کیا گیا تھا-
اس سرمائی دینی کورس کے آخری روز لی گئی امتحانات کے نتائج کے مطابق کلاس سیکشن اول کے فرحان عباس, محمد قاسم شعبانی اور ولایت علی کو پہلی پوزیشن حاصل ہوا جبکہ ناصر حسین, ذیشان مصطفیٰ اور مقصوم علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور محمد یاسین, شجاعت حسین اور امجد علی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے, اسی طرح کلاس سیکشن دوم کے امتحانی نتائج کے مطابق گلزار حسین, ماسٹر محمد اور محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علی عباس, رحمت اللہ اور غلام مرتضیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح تیسری پوزیشن کیلئے منظور حسین, ہادی علی اور محمد الیاس مصباحی کو کامیاب قرار دیا گیا-












