6

نجف اشرف میں اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ویٹی کن اسٹیٹ کے وفد کی ملاقات

  • News cod : 44861
  • 10 مارس 2023 - 15:39
نجف اشرف میں اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ویٹی کن اسٹیٹ کے وفد کی ملاقات
کارڈینل نے نجف اشرف میں پوپ فرانسس کی آمد کی سالگرہ کے موقع پر پوپ فرانسس کا شکر وتقدیر پر مشتمل پیغام بھی پہنچایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعرات نجف اشرف میں اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی (دام ظلہ) سے ویٹی کن اسٹیٹ کے وفد نے ملاقات کی۔
آیت اللہ سید سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ دینی قیادت سید علی سیستانی سے ویٹیکن اسٹیٹ کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی کارڈینل میگوئل اینجلو ایوزو گیکسو کر رہے تھے، جو کہ بین المذاہب مکالمے کے لیے پونٹیفیکل کونسل کے سربراہ ہیں۔
کارڈینل نے نجف اشرف میں پوپ فرانسس کی آمد کی سالگرہ کے موقع پر پوپ فرانسس کا شکر وتقدیر پر مشتمل پیغام بھی پہنچایا۔
اس بیان میں بتایا گیا کہ اس وفد میں بین المذاہب مکالمے کے لیے پونٹیفیکل کونسل کے سربراہ کے ساتھ کونسل کے سیکریٹری مارکوس سولو، اور عراق میں ویٹیکن ایمبیسی کے سیکریٹری چارلس لوانگا سونا شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44861