15

شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے جنازے کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت اور طواف کرایا گیا۔

  • News cod : 4521
  • 29 نوامبر 2020 - 11:48
شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے جنازے کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت اور طواف کرایا گیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے طبی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر فخری زادے کی نماز جنازہ، جلوس جنازہ اور تدفین کے مراسم بھی محدود سطح پر ہوں گے اور صرف کچھ عہدیدار اور شہید کے خاندان کے افراد ہی اس میں شرکت کریں گے۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عظیم سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے جنازے کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مقدس میں لے جایا گیا اور ضریح کا طواف کرایا گیا۔

شہید ڈاکٹر محسن فخری زادے کے جنازے کو گزشتہ شب حرم کا طواف کرایا گیا۔  کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ کو روکنے کے لئے جنازے کے طواف کے پروگرام کا اعلان نہيں کیا گیا تھا۔

اس کے باوجود طبی پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے حرم میں موجود ایک بڑی تعداد نے فخر ملت شہید ڈاکٹر محسن فخری زادے کے جنازے کا والہانہ استقبال کیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے طبی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر فخری زادے کی نماز جنازہ، جلوس جنازہ اور تدفین کے مراسم بھی محدود سطح پر ہوں گے اور صرف کچھ عہدیدار اور شہید کے خاندان کے افراد ہی اس میں شرکت کریں گے۔

شہید محسن فخری زادے کو پیر کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔   ایران کے سینئر ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دار الحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے دو سال پہلے محسن فخری زادے کا نام لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ موساد نے بہت پہلے محسن فخری زادے کے قتل کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔   اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ موساد کے کچھ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ محسن فخری زادے، ایران کے ان سائنس دانوں میں شامل ہیں جن کا نام اس کی ہٹ لسٹ میں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4521