12

شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے جنازے کو حضرت فاطمہ معصومہ قم کے ضریح کا طواف کرایا گیا

  • News cod : 4524
  • 29 نوامبر 2020 - 14:20
شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے جنازے کو حضرت فاطمہ معصومہ قم کے ضریح کا طواف کرایا گیا
حوزہ ٹائمز|ایران کے عظیم سائنسداں شہید محسن فخری زادے کا جلوس جنازہ مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پہنچا تو عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ جبکہ شہید کے جسد خاکی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم کا طواف بھی کرایا جائیگا۔ جس کے بعد کل قم میں حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر میں انھیں سپرد خاک کیا جائیگا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے عظیم سائنسداں شہید محسن فخری زادے کا جلوس جنازہ مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پہنچا تو عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ جبکہ شہید کے جسد خاکی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم کا طواف بھی کرایا جائیگا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عظیم سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے جنازے کو حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کے روضہ مقدس میں لے جایا گیا اور ضریح کا طواف کرایا گیا۔

ایرانی عظیم سائنسدان شہید محسن فخری کی نماز جنازہ حرم حضرت معصومہ قم میں آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی امامت میں ادا کردی گئی۔

ایران کے سینئر ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دار الحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر جمعہ کے روز عالمی استکبار سے وابستہ دہشتگردعناصر نے شہید کر دیا تھا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ کو روکنے کے لئے جنازے کے طواف کے پروگرام کا اعلان نہيں کیا گیا تھا۔

اس کے باوجود طبی پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے حرم میں موجود ایک بڑی تعداد نے فخر ملت شہید ڈاکٹر محسن فخری زادے کے جنازے کا والہانہ استقبال کیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے طبی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر فخری زادے کی نماز جنازہ، جلوس جنازہ اور تدفین کے مراسم بھی محدود سطح پر ہوں گے اور صرف کچھ عہدیدار اور شہید کے خاندان کے افراد ہی اس میں شرکت کریں گے۔

شہید محسن فخری زادے کو پیر کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے دو سال پہلے محسن فخری زادے کا نام لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ موساد نے بہت پہلے محسن فخری زادے کے قتل کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ موساد کے کچھ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ محسن فخری زادے، ایران کے ان سائنس دانوں میں شامل ہیں جن کا نام اس کی ہٹ لسٹ میں ہے۔

ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عظیم سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے کو کل سپرد خاک کیا جائیگا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4524