5

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی زیر صدار ت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا سالانہ جلسہ آج منعقد ہوگا

  • News cod : 45301
  • 22 مارس 2023 - 13:56
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی زیر صدار ت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا سالانہ جلسہ آج منعقد ہوگا
فاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا 69 واں سالانہ جلسہ آج( 22 مارچ) منعقد ہوگا ۔جلسے میں تاریخی درسگاہ کی سرپرستی میں چلنے والے 40 سے زائد مدارس کے مدیران شریک ہوں گے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا 69 واں سالانہ جلسہ آج( 22 مارچ) منعقد ہوگا ۔جلسے میں تاریخی درسگاہ کی سرپرستی میں چلنے والے 40 سے زائد مدارس کے مدیران شریک ہوں گے ۔

صبح 9 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں مدارس کی کارکردگی،تعلیمی نصاب ، امتحانی نظام اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ شیخ الجامعہ مولا نا اختر عباس اور مولانا صفدر حسین نجفی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے 2بجے قرآن خوانی اور 3بجے مجلس ترحیم کا اہتمام ہوگا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45301