11

کراچی پریس کلب پر اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ

  • News cod : 45703
  • 03 آوریل 2023 - 12:30
کراچی پریس کلب پر اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر اسرئیلی جھنڈے بھی نذر آتش کئے گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل تک کھانے کے سامان کی تجارت اور سرزمین پاکستان پر اسرائیلی نواز افراد کے مسلسل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسرائیل مخالف نظریہ کی توہین کیخلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی، رہنماء پی ٹی آئی اسرار عباسی، سابق ایم این اے ایم کیو ایم پاکستان محفوظ یار خان، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق جعفری، جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز اور جنرل سیکریٹری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

مظاہرے میں شرکاء نے اسرائیل مخالف پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر اسرئیلی جھنڈے بھی نذر آتش کئے گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45703