26

علوی سیرت میں انتقام نہ لینا ایک اہم خصوصیت ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

  • News cod : 46079
  • 12 آوریل 2023 - 3:14
علوی سیرت میں انتقام نہ لینا ایک اہم خصوصیت ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حضرت علی (ع) اپنی زندگی کے آخری لمحات میں بھی لوگوں کی اصلاح و سعادت کی طرف متوجہ تھے

وفاق ٹائمز ، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شہادت مولائے کائنات امیر المومنین، امام المتقین کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی ذات کا پوری طرح سے احاطہ کرنا ایک انسان کیلئے ناممکن ہے، آپ مختلف حوادث سے روبرو ہوتے تھے تو عفو و بخشش کے نظریہ کو تقویت بخشتے تھے اور انتقام لینے سے پرہیز کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت میں عدالت اس قدر وسیع تھی کہ آپ نے اپنے قاتل کے بارے میں وصیت کی کہ آپ فرماتے ہیں : جس وقت میں شہید ہوجائوں تو تم بھی اس کے فقط ایک ہی ضربت لگانا اور قتل کرنے کے بعداس کے جسم کو مثلہ (ٹکڑے ٹکڑے) نہ کرنا۔

حضرت علی (ع) اپنی زندگی کے آخری لمحات میں بھی لوگوں کی اصلاح و سعادت کی طرف متوجہ تھے۔ انہوں نے اپنے بیٹوں، عزیزوں اور تمام مسلمانوں سے اس طرح وصیت فرمائی :

میں تمہیں پرہیز گاری کی وصیت کرتا ہوں اور وصیت کرتا ہوں کہ تم اپنے تمام امور کو منظم کرو اور ہمیشه مسلمانوں کے درمیان اصلاح کی فکر کرتے رہو ۔ یتیموں کو فراموش نہ کرو ۔ پڑوسیوں کے حقوق کی رعایت کرو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46079

ٹیگز