8

شہید فخری زادہ کے قتل سے متعلق بہت سارے شواہد مل گئے ہیں، ایرانی وزیر اطلاعات

  • News cod : 4609
  • 30 نوامبر 2020 - 22:44
شہید فخری زادہ کے قتل سے متعلق بہت سارے شواہد مل گئے ہیں، ایرانی وزیر اطلاعات
حوزہ ٹائمز|وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ روز بھی اعلی ایرانی سائنسدان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں ملوثین سے متعلق ٹھوس شواہد مل گئے ہیں اور اس حوالے سے مزید معلومات کو بہت جلد ایرانی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے اعلی ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے فخری زادہ کی شہادت کے فورا بعد قتل سے متعلق شواہد اور معلومات فراہم کرنے کی بہت کوشش کی ہے اور ہم سنجیدگی سے اس مسئلے کا تعاقب کر رہے ہیں۔

علوی نے کہا کہ ہم مزید معلومات ملنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حتمی نتائج تک پہنچنے کے بعد انہیں منظر عام پیش کریں گے۔

وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ روز بھی اعلی ایرانی سائنسدان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں ملوثین سے متعلق ٹھوس شواہد مل گئے ہیں اور اس حوالے سے مزید معلومات کو بہت جلد ایرانی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4609