6

وفاق المدارس الشیعہ کی علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل

  • News cod : 46250
  • 16 آوریل 2023 - 18:16
وفاق المدارس الشیعہ کی علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل
وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اپیل کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں جامعتہ المنتظر، جامعتہ الکوثر اور دفتر قائد ملت جعفریہ میں اطلاع دی جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ مرکزی دفتر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے علماء اپنے علاقے میں شرعی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی صورت میں قوم کی رہنمائی کی جا سکے۔

علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ رویت ہلال کی اطلاع حجۃ الاسلام والمسلمین محمد افضل حیدری جامعة المنتظر لاہور، مولانا شیخ انور علی نجفی جامعتہ الکوثر اسلام آباد اور مولانا فرحت عباس جوادی مرکزی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کو دی جائے، تاکہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔ سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ رویت ہلال کیلئے چاند کا آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46250