10

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ضلع سیالکوٹ میں آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل 

  • News cod : 4651
  • 01 دسامبر 2020 - 17:46
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ضلع سیالکوٹ میں آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل 
حوزہ ٹائمز|ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزئ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کے لیے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزئ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کے لیے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے مرکزی نمائندگان نے ضلع سیالکوٹ میں خواتین سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ و انقلاب امام مھدی عج کے موضوع پر روشنی ڈالی اس موقع پر باہمی مشاورت کے بعد محترمہ سمیرا بخاری کو بطور آرگنائزر نامزد کیا گیا محترمہ ثنا بتول ، محترمہ ارم فلک اور محترمہ انعم زہرا بھی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن قرار پائیں بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے دینی کتب مومنات کو بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4651