21

نجف اشرف کے امام جمعہ کا قبورِ جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ

  • News cod : 46785
  • 30 آوریل 2023 - 11:55
نجف اشرف کے امام جمعہ کا قبورِ جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ
شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کو ازسرنو تعمیر کیا جائے۔

وفاق ٹائمز، نجف اشرف کے امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام والمسلمین صدرالدین قبانچی نے نجف شہر کے امام بارگاہ فاطمیون میں نماز خطبہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے قبورِ جنت البقیع کی مسماری کو ایک دینی اور انسانی جرم اور اس اقدام کو کروڑوں مسلمانوں کے دینی مقدسات پر حملہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا: جنت البقیع میں ائمہ علیہم السلام کی قبور کی تعمیرِنو کا مطالبہ شیعیانِ اہل بیت (ع) کا حق ہے۔
حجت الاسلام صدرالدین قبانچی نے اپنے خطاب کے دوران ملک میں منشیات کے کثرت سے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا: حکومت عراق کو اس کا سدباب کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا: حکومت کے علاوہ اس خطرناک لعنت سے نجات حاصل کرنے کے لئے عراقی خاندان اور قبائل بھی بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46785

ٹیگز