3

حصول علم کیلئے تقوی اور نظم و ضبط ضروری ہے، سربراہ حوزه علمیه خوزستان ایران

  • News cod : 46936
  • 04 می 2023 - 19:29
حصول علم کیلئے تقوی اور نظم و ضبط ضروری ہے، سربراہ حوزه علمیه خوزستان ایران
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر اوقات ہم طالب علم اور علماء ان آیات کا مخاطب قرار پاتے ہیں، لہٰذا ہم جب منبر پر جائیں اور وعظ و نصیحت کریں تو ہمیں ان آیات کو مدنظر قرار دینا چاہیئے اور انہیں دہراتے رہنا چاہیئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تقریب ”دورۂ میثاق طلبگی“ کے اختتامی مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خوزستان ایران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد علی بلادیان نے سورہ صف کی آیت نمبر 2 اور 3 «یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ کَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ»، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان آیات میں خداوندعالم مؤمنین سے مخاطب ہوکر تاکید کر رہا ہے کہ اگر قول دے کر اس پر عمل نہ کریں تو خداوندعالم کا عذاب ایسے شخص کے شامل حال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر اوقات ہم طالب علم اور علماء ان آیات کا مخاطب قرار پاتے ہیں، لہٰذا ہم جب منبر پر جائیں اور وعظ و نصیحت کریں تو ہمیں ان آیات کو مدنظر قرار دینا چاہیئے اور انہیں دہراتے رہنا چاہیئے۔

حوزه علمیہ خوزستان کے سربراہ نے کہا کہ اگر ہزار دفعہ بھی لوگوں سے کہیں کہ ماں باپ کا احترام کریں، گناہ نہ کریں، غیبت نہ کریں، لیکن جب تک ہم خود ان پر عمل نہ کریں خود ان کاموں کے پابند نہ ہوں اور ہماری عادت نہ بن جائیں، چند سال منبر پر تبلیغ کرنے کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور یہ منبر خدا کی ناراضگی اور عذاب کا سبب بن جائے گا۔ (کَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ).

انہوں نے خداوندعالم کے عذاب سے محفوظ رہنے کے راہ حل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کی ناراضگی سے محفوظ رہنے کیلئے دقت، تمرین، تجربہ، تحمل، صبر و برنامه‌ریزی کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین بلادیان نے کہا کہ جب انسان جوانی کے زمانہ میں فکر، تدبر، تدبیر، مشورت و برنامہ ریزی کے ساتھ طالب علمی کو انتخاب کرتا ہے اور اپنے اعلیٰ ہدف، جو کہ امام زمانہ(عج) کی نوکری اور ان کے لشکر کا سپاہی بننا ہے، لہٰذا ان اہداف تک پہنچنے کیلئے مقدمات اور تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔ یہ عمل نہ صرف خدا کی ناراضگی سے محفوظ رکھنے کا سبب ہے بلکہ انسان کو اعلیٰ معنوی مراتب تک پہنچانے کا بھی باعث بنتا ہے۔

حوزہ علمیہ خوزستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور آج ہمارے معاشرے کے سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں رونما تبدیلیوں کے سبب ایمان کی حفاظت بہت مشکل ہو گئی ہے، لیکن کتنا اچھا ہے کہ جوان ان سخت شرائط میں بھی اپنے ایمان کی حفاظت کرے تو یہ جوان کس قدر خداوند متعال کے نزدیک محبوب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب انسان دفاع مقدس کے شہداء بالخصوص جوان شہداء کی سوانح حیات کا مطالعہ کرتا ہے تو اپنے آپ سے کہتا ہے: یااللہ! ان کی نسبت میری عمر دوگنا ہو چکی ہے لیکن مجھ میں اور ان میں صدیوں کا فاصلہ ہے، انہوں نے اپنی جوانی سے بھرپور استفادہ کیا، ایک اچھے راستے کا انتخاب کیا اور اعلیٰ درجہ پر فائز ہوئے لیکن ہم نے اپنی جوانی کو ضائع کیا اور اس مقام(قرب خدا) تک نہیں پہنچ پائے۔

حجت الاسلام والمسلمین بلادیان نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ اس راستے کی جانب پلٹیں کہ جو خدا کا بتایا ہوا راستہ ہے۔ یہ بات بھی یقینی ہے کہ آپ کی تلاش اور کوشش مراتب کے لحاظ سے زیادہ ثمر بخش واقع ہوگی اور ہدف اور منزل سے زیادہ نزدیک‌تر، کیونکہ جتنا انسان کی عمر گزرتی جاتی ہے اور اس کے اعمال ڈھیر سارے ہو جاتے ہیں تو کام اور مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارا حوزہ علمیہ میں آنے کا مقصد، امام زمانہ(عج) کی نوکری اور ان کا سپاہی بننا ہے کہا کہ ہر واجب کام کا ایک مقدمہ ہوتا ہے، ہماری اصل ذمہ داری صاحب الزمان(عج) کی خدمت کرنا ہے کہ جس کے کچھ مقدمات ہیں کہ جن میں سر فہرت تحصیل علم اور مراقبہ ہے۔

حوزه علمیه خوزستان کے سربراہ نے کہا کہ ابھی سے اس نوکری کے مقدمات کے حصول کیلئے برنامہ ریزی کرنی چاہیئے، علم، تقوی اور دوسرے ضروری ہنر سیکھنے چاہیئے، کیونکہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس علم ہوتا ہے لیکن کیونکہ بیان کرنے کا ہنر نہیں، انداز بیان نہیں، ممکن ہے منبر پر جا کر ہم دین کی زیادہ خدمت کر سکیں، لیکن دنیا میں رائج زبانوں سے آشنائی نہیں، لہٰذا ہماری تبلیغ کا دائرہ کچھ خاص افراد سے مخصوص ہو جاتا ہے یا کئی دفعہ علم ہے، زبان سے آشنائی ہے لیکن موشن گرافی نہیں آتی کہ اس محتوا و مواد کو مختلف کلیپس کی صورت میں بیان کیا جائے۔ پس ضروری ہے کہ علم و تقوا کے ساتھ ہنر سے بھی ہماری آشنائی ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46936