9

آج دشمن مختلف حربہ استعمال کر رہا ہے، تاکہ ہمارے جوانوں کے ایمان کو کمزور کر سکے، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

  • News cod : 46961
  • 05 می 2023 - 15:54
آج دشمن مختلف حربہ استعمال کر رہا ہے، تاکہ ہمارے جوانوں کے ایمان کو کمزور کر سکے، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی
مجاہدین نے جہاد کے میدان میں نہ صرف دشمن کو ذلیل و خوار کیا بلکہ خداوند عالم کی بارگاہ میں بھی بہترین مقام حاصل کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے سپاه قدس کے جنرل قاآنی سے ملاقات میں شہید قاسم سليمانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہیں مخلص مجاہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید سليمانی مذہبی شخصیت کے حامل تھے۔ ایک دن میرے پاس ایک کپڑے کا ٹکڑا لیکر آئے اور کہا کہ یہ 40 مؤمنوں کا شہادت نامہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ میرے کفن میں رکھا جائے آپ بھی اس پر گواہی دے دیجئے۔
میں نے دیکھا کہ یہ با عظمت شخص کہ جو جنگی میدانوں میں پیش پیش رہتا ہے اور اپنے آئندہ کیلئے بھی سوچ رہا ہے۔ انہی مذہبی اور مخلصانہ عقائد نے انہیں جنگی میدانوں میں مضبوط بنایا تھا۔

انہوں نے جبھۂ مقاومت میں آنے والی بہتری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جبھۂ مقاومت بہت اچھی حالت میں ہے اور پہلے کی نسبت بہت ترقی کر چکا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کے امیدوار ہیں۔

آیت اللہ مکارم نے مزید کیا کہ مجاہدین نے جہاد کے میدان میں نہ صرف دشمن کو ذلیل و خوار کیا بلکہ خداوند عالم کی بارگاہ میں بھی بہترین مقام حاصل کیا ہے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی اور ترقی کی بنیادی شرط اتحاد و وحدت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبھۂ مقاومت کے دشمنوں اور اسرائیل کی شکست، در حقیقت امریکہ کی شکست ہے، کیونکہ امریکہ ان پر بھروسہ کر کے بیٹھا ہے اور جب ان کو شکست ہو گی تو وہ غمگین ہو جائے گا۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے مجاہدین کے اعتقادی اور ایمانی پہلوؤں کی حفاظت اور تقویت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین میں جنگی حربوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عبادت اور توسل کی روح کو پروان چڑھانا بھی بہت اہم ہے، کیونکہ یہ مجاہدین کی روح اور نفس پر بہت زیادہ اثر گزار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مغربی دانشور نے کہا تھا کہ کامیابی ہمیشہ مسلمانوں کا مقدر ہو گی، کیونکہ ان کی کتاب قرآن میں آیا ہے کہ جنگ کے نتیجہ میں یا کامیابی نصیب ہو گی یا شہادت اور جنت ان کی مشتاق ہو گی، لہٰذا مسلمانوں کی نظر میں شکست نامی کوئی شئی نہیں اور ان کے مدمقابل دشمن ہر حال میں شکست خوردہ ہیں۔

آیت اللہ مکارم نے تعلیمات اسلامی پر عمل کو کامیابی کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی جوان نسل کہ جس نے جنگ کا زمانہ نہیں دیکھا، انہیں اُس دور سے آشنا کرانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے جوانوں کے دین اور ایمان سے خوفزدہ دشمن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن مختلف حربہ استعمال کر رہا ہے، تاکہ ہمارے جوانوں کے ایمان کو کمزور کر سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46961