10

جوانی میں عبادت کا ثواب ستر گنا ملتا ہے، علامہ تطہیر زیدی

  • News cod : 46976
  • 06 می 2023 - 9:52
جوانی میں عبادت کا ثواب ستر گنا ملتا ہے، علامہ تطہیر زیدی
حجة الاسلام و المسلمین مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے احکامات کو تسلیم کرنیوالے کو کہتے ہیں۔ خالق کائنات واجبات پر عمل چاہتا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجة الاسلام و المسلمین مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے احکامات کو تسلیم کرنیوالے کو کہتے ہیں۔ خالق کائنات واجبات پر عمل چاہتا ہے، یعنی نماز پنجگانہ، رمضان المبارک کے روزے، نصاب مکمل ہونے پر زکوٰة اور خمس کی ادائیگی اور زندگی میں ایک بار حج، جو شخص یہ احکامات ادا نہیں کرتا ہے وہ ولایت خداوندی کا منکر ہے۔

انہوں نے کہا اللہ کے رسولوں اور انبیاء کی مدد دو طبقات، غریب اور نوجوانوں نے کی۔ زندگی میں جوانی کے ایام کی بہت اہمیت ہے۔جوانی کی عمر 15 سے 35 سال ہے، نوجوان پکتا ہوا پھل ہے۔ جوانی میں عبادت کا ثواب ستر گنا ملتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جوانی میں سرانجام دئیے گئے اعمال کا ثواب 70 گنا ملتا ہے۔ جو نوجوان ایک بار نماز پڑھتا ہے، اسے ستر نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔ جو جوان ایک حج کرتا ہے، اسے 70 حج کا ثواب ملتا ہے، جو شخص ایک بار ختم قرآن کرتا ہے، اسے ستر ختم قرآن کے برابر ملتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46976