8

قم، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی مرحوم علامہ قاضی نیاز نقویؒ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

  • News cod : 47025
  • 07 می 2023 - 7:54
قم، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی مرحوم علامہ قاضی نیاز نقویؒ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ ریاض حسین نجفی نے قم کے معروف قبرستان میں مدفون حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ کے مزار پر حاضری دی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ ریاض حسین نجفی نے قم کے معروف قبرستان میں مدفون حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ کے مزار پر حاضری دی ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی، مدرسہ الامام المنتظر قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی سمیت دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47025

ٹیگز