4

پرامن احتجاج آئینی حق، قومی املاک کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 47153
  • 11 می 2023 - 16:00
پرامن احتجاج آئینی حق، قومی املاک کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے، علامہ افضل حیدری
انہوں نے کہا ریڈیو پاکستان، ایمبولینس ،آرمی تنصیبات اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ قومی املاک پاکستان کی ملکیت ہیں۔ انہیں نقصان پہنچانا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔انہوں نے زوردیا کہ سیاسی قائدین احتجاج کریں مگر پرامن طریقے سے ۔ آگ لگے گی تونقصان سب کا ہوگا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ملک میں جاری بدامنی، انتشار اور جلاو ¿ گھیراو ¿ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، مگر قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔یہ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا ریڈیو پاکستان، ایمبولینس ،آرمی تنصیبات اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ قومی املاک پاکستان کی ملکیت ہیں۔ انہیں نقصان پہنچانا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔انہوں نے زوردیا کہ سیاسی قائدین احتجاج کریں مگر پرامن طریقے سے ۔ آگ لگے گی تونقصان سب کا ہوگا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47153