3

مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں سالانہ علمی سیمینار منعقد

  • News cod : 47191
  • 12 می 2023 - 19:26
مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں سالانہ علمی سیمینار منعقد
مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں سالانہ علمی سیمینار منعقد، نائب رئیس جامعہ مصطفی العالمیہ کی خصوصی شرکت

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی مایہ ناز دینی درس گاہ مدرسہ الامام المنتظر ع نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرامین سے الہام لیتے ہوئے ہر تعلیمی سال کو عالم تشیع کی دو اہم شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا عزم کیا ہے۔
لہٰذا گذشتہ تعلیمی سال 1401-1402 کو ابو عبداللہ شمس الدین محمد بن مکی المعروف شہید اول اور نامور شخصیت علمی و معنوی پاکستان حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ غلام مہدی نجفی مرحوم کے نام سے منسوب کیا تاکہ طلاب و فضلاء عظام ان ہستیوں کے حالات زندگی، خدمات اور افکار سے آشنائی حاصل کریں اور انہیں اسوہ اور نمونہ عمل قرار دیں۔
اسی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینارِ علمی منعقد کیا گیا ہے جس میں منتخب مقالہ نگاروں نے اپنے علمی و تحقیقی مقالہ جات پیش کئے اور اس پروگرام کے خصوصی مہمان جانشین محترم ریاست جامعہ المصطفی العالمیہ حجت‌الاسلام والمسلمین آقای مجید خالق پور دام عزہ نے شرکت فرمائی اور خطاب کیا پروگرام کے آخر میں مدرسہ امام المنتظر ع کے پرنسپل حجت‌الاسلام علامہ سید محمد حسن نقوی دام عزہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فعالان تحقیقی اور مقالہ نگاروں کو شیلڈ اور نفیس انعامات سے نوازا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47191