26

مؤمنوں کو آئمہ معصومین علیہم السلام کی شخصی اور اجتماعی و معاشرتی سیرت سے مکمل طور پر آگاہ ہونا چاہیئے، حجت الاسلام مهدی اقبالی

  • News cod : 47325
  • 17 می 2023 - 14:37
مؤمنوں کو آئمہ معصومین علیہم السلام کی شخصی اور اجتماعی و معاشرتی سیرت سے مکمل طور پر آگاہ ہونا چاہیئے، حجت الاسلام مهدی اقبالی
ہمیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی سے درس لیتے ہوئے اپنے مؤمن بھائی کا احترام کرنا چاہیئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جعفر صادق(ع) کی شہادت اور آیت الله سید رضا علم الهدی کی چھٹی برسی کے موقع پر کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندہ کی موجودگی میں منعقدہ مجلس میں علماء، اساتذہ کرام اور مدرسہ عملیہ کے طالب علم نیز عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حجت الاسلام مهدی اقبالی نے امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے امام شناسی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ مؤمنوں کو آئمہ معصومین علیہم السلام کی شخصی اور اجتماعی و معاشرتی سیرت سے مکمل طور پر آگاہ ہونا چاہیئے۔ مذہبی اسکالر نے معاشرے میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی اخلاقی وصیتوں کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی جس میدان، جس مقام پر بھی ہو یا جس منصب پر بھی ہو اسے نیک اخلاق اپنانا چاہیئے، کیونکہ بہترین اخلاق قیامت میں گناہوں کی بخشش کا سبب ہے۔

انہوں نے گھر اور ادارہ میں خوش اخلاقی کو خدا کی محبت اور قیامت میں گناہوں کے محو ہو جانے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا وہ اپنے دینی بھائی پر جھوٹ باندھے یا تہمت لگائے، بلکہ ہمیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی سے درس لیتے ہوئے اپنے مؤمن بھائی کا احترام کرنا چاہیئے۔ حجت الاسلام اقبالی نے مرحوم آیت الله سید رضا علم الهدی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی جانب اشاره کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علم الهدی، کاشان میں امام خمینی(رح) کے مبلغ، عارف، خدا شناس، اہل زہد و تقویٰ اور عوام دوست تھے اور زندگی کے آخری لمحات تک آپ نے نماز شب نہیں چھوڑی۔

انہوں نے مرحوم آیت الله علم الهدی کے آداب طلبگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلیل القدر عالم خوشحال زندگی گزار سکتے تھے لیکن انہوں نے عیش و عشرت اور دنیا پرستی پر سادہ زندگی کو ترجیح دی اور دینی مدارس کے طلباء سے ان کا بہت ہی گہرا تعلق تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47325