57

حرم حضرت فاطمه معصومه س قم میں 40 ممالک کی لڑکیوں کی موجودگی میں جشن میلاد+ تصاویر

  • News cod : 47455
  • 21 می 2023 - 14:58
حرم حضرت فاطمه معصومه س قم میں 40 ممالک کی لڑکیوں کی موجودگی میں جشن میلاد+ تصاویر
آستان مقدسہ حضرت معصومه س کی نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ کرامت اور حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر، حرم کے خواتین کے ثقافتی اور بین الاقوامی امور کے شعبہ نے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے دنیا بھر کے 40 ممالک کی 650 سے زائد لڑکیوں کی میزبانی کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومه س قم کے خواتین کے ثقافتی اور بین الاقوامی امور کے شعبہ نے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت اور روز دختر کی مناسبت سے، ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا، جس میں دنیا کے 40 ممالک کی 650 سے زائد لڑکیوں نے شرکت کی۔

آستان مقدسہ حضرت معصومه س کی نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ کرامت اور حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر، حرم کے خواتین کے ثقافتی اور بین الاقوامی امور کے شعبہ نے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے دنیا بھر کے 40 ممالک کی 650 سے زائد لڑکیوں کی میزبانی کی۔

اس بین الاقوامی جشن سے حجۃ الاسلام احمد لقمانی نے خطاب کیا اور رضا تحویلدار نے آپ سلام اللہ علیہا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، اس کے علاوہ مختلف دلچسپ ثقافتی پروگرامز بھی اس بین الاقوامی جشن کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ اس عظیم الشان جشن میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کا تعلق یورپی، آفریقی، ایشیائی، امریکن اور ایشین ممالک سے تھا۔ محفلِ میلاد کے اختتام پر، تمام لڑکیاں حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کے دسترخوان پر مہمان بنیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47455

ٹیگز