7

علامہ نیاز حسین نقوی کا 6دسمبر کوچہلم ، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد ہوگی

  • News cod : 4747
  • 04 دسامبر 2020 - 17:36
علامہ نیاز حسین نقوی کا 6دسمبر کوچہلم ، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد ہوگی
حوزہ ٹائمز|پروگرام کے مطابق جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں ساڑھے گیارہ بجے سے نماز ظہر تک قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔ 2 دوپہر خطابات اور 4.30 بجے مجلس عزا منعقد ہوگی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کا چہلم 6دسمبربروز اتوار کو منعقد ہوگا۔اسی دن محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی برسی اور مینجرٹر سٹی جامعہ المنتظر سیٹھ نوازش علی ساعتی مرحوم کے چہلم کی مناسبت سے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علماءکرام، عمائدین ملت مرحوم رہنماوں کی قومی دینی اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔پروگرام کے مطابق جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں ساڑھے گیارہ بجے سے نماز ظہر تک قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔ 2 دوپہر خطابات اور 4.30 بجے مجلس عزا منعقد ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4747