11

مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات کی تصویر اور فلم بنانے پر پابندی

  • News cod : 47588
  • 27 می 2023 - 13:42
مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات کی تصویر اور فلم بنانے پر پابندی
سعودی عرب کی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ مکۂ مکرمہ اور مدینۂ منورہ کے مقدس مقامات کے اندر تصاویر اور ویڈیوز لینا منع ہے۔

وفاق ٹائمز، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بھی اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حجاج کرام اس وزارت کی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کا اطلاعیہ یا پمفلٹ بھی تقسیم نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل دوہزار بیس میں بھی سعودی حکام نے مسجد الحرام، مسجد النبی (ص) اور اسکے آس پاس کے مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہی اتفاق دوہزار سترہ میں بھی پیش آیا جب مسجد النبی (ص) کے اندر ایک صیہونی بلاگر نے اپنی سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد صیہونی حکام کو بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے مسجد الحرام اور مسجد النبی (ص) کے اندر سیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47588