5

ولادتِ امام رضاؑ کی مناسبت سے متعدد پاکستانی زائرین کی بارگاہِ رضوی میں حاضری

  • News cod : 47704
  • 02 ژوئن 2023 - 13:33
ولادتِ امام رضاؑ کی مناسبت سے متعدد پاکستانی زائرین کی بارگاہِ رضوی میں حاضری
زائرین میں سے بعض پہلی دفعہ امام رضا علیہ السّلام کی زیارت سے مشرف ہو رہے تھے انہوں نے اس زیارتی سفر پر خوشی کا اظہار کیا اور خدا کی بارگاہ میں سربسجود ہوگئے۔

وفاق ٹائمز، کراچی، لاہور، کشمیر سمیت کئی دیگر شہروں سے متعدد پاکستانی زائرین کارواں کی صورت میں مشہد مقدس پہنچے اور امام رضا علیہ السّلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور حرم میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی۔

زائرین میں سے بعض پہلی دفعہ امام رضا علیہ السّلام کی زیارت سے مشرف ہو رہے تھے انہوں نے اس زیارتی سفر پر خوشی کا اظہار کیا اور خدا کی بارگاہ میں سربسجود ہوگئے۔

پاکستان سے آئے ہوئے ان زائرین میں مرد و زن سمیت جوان اور بچے بھی شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47704