8

امام خمینی کی برسی پر کوئٹہ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

  • News cod : 47798
  • 06 ژوئن 2023 - 15:39
امام خمینی کی برسی پر کوئٹہ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج مساجد آباد ہیں

وفاق ٹائمز، رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ کی برسی کے موقع پر کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام محلہ ہاشمی میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رہبر انقلاب اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور منہاج القرآن کے مفتی محمد حامد سعیدی نے خطاب کیا، جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ اور پاکستان تحریک انصاف کے کامران حسین ہزارہ سمیت دیگر سماجی، قبائلی اور سیاسی شخصیات نے تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے انقلاب اسلامی کے اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی اور امام خمینی کی آواز پر پوری دنیا نے لبیک کہا اور دین کی طرف راغب ہوئے۔ انقلاب اسلامی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج مساجد آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے مذہبی عبادت گاہوں کا رخ کیا اور عوام سے مساجد، چرچ اور دیگر مقامات میں آکر ووٹ مانگنے لگے، اسکی وجہ یہ تھی کہ انقلاب کے بعد دین زندہ ہوگیا۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسین وجدانی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء بلخصوص جوانوں کیلئے اسکتباری، استعماری اور استضماری قوتوں کو واضح کیا اور انکے منفی کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مکتب اہل تشیع کے علاوہ ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو عالمی اسکتبار، عالمی استعمار اور عالمی استضمار کا مقابلہ کر سکے۔ منہاج القرآن کے مفتی محمد حامد سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے امام خمینی کو وہ فراست عطا فرمائی کہ وہ جلاوطنی کے باوجود اپنے عوام کی تربیت و رہنمائی کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کو ایسا نظام دیا کہ رہتی دنیا تک وہ ختم نہ ہو پائے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47798