6

علامہ رمضان توقیر کا مدرسہ دارالقرآن الکریم کا دورہ

  • News cod : 47974
  • 13 ژوئن 2023 - 13:27
علامہ رمضان توقیر کا مدرسہ دارالقرآن الکریم کا دورہ
اس موقع پر مدیر مدرسہ مولانا نیئر حسین، فاضل قم مولانا شفقت عباس، معززین علاقہ اور حفاظ کرام سے ملاقات کی

وفاق ٹائمز، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ چورا میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مدرسہ دارالقرآن الکریم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدیر مدرسہ مولانا نیئر حسین، فاضل قم مولانا شفقت عباس، معززین علاقہ اور حفاظ کرام سے ملاقات کی۔

انہوں نے حفاظ کرام سے قرآن کریم کا ٹیسٹ لیا، جامعہ کے مخلتف شعبہ جات کا دورہ کیا اور علمائے کرام، معززین علاقہ سے ملاقات اور حفاظ کرام سے گفتگو کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ مدرسہ دارلقرآن الکریم جیسے ادارے آج کل بہت اہمیت کے حامل اور وقت کی ضرورت ہیں۔ اہل علاقہ اور آپ کی یہ کاوش قابل تحسین ہیں۔ آپ سوشل میڈیا کے دور میں بھی بچوں کی روحانی تعلیم تربیت میں مصروف عمل ہیں اور بچوں کے دل قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کے نور سے منور کر رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47974