وفاق ٹائمز، حرم امام حسین علیہ السلام کے شؤون دینی اور مؤسسہ الکوثر کے درمیان باہمی تعاون کے ضمن میں مؤسسہ الکوثر کے قسم واعظین کے طلاب اور اساتذہ نے کربلا کا دورہ کیا۔
انہوں نے تبلیغ کی اہمیت و شرائط کے موضوع پر حرم امام حسین علیہ السلام میں درس دیا۔
اس کے بعد مجمع سید الشھداء کے آڈیٹوریم میں ادراہ ھیومن ریسورسز کے مدیر نے الحادیوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اشکالات کو بیان کیا اور مبلغین کو جدید میڈیا ٹولز کے استعمال کرنے اور انکے فوائد کو بیان کیا۔
آخر میں امام حسین علیہ السلام کے مضیف میں طلاب عزیز کو ظہرانہ دیا گیا۔
موسسہ الکوثر کی جانب سے ان پروگراموں کے آرگنائزر اور مسئول شعبہ معاہد دینی جناب شیخ احمد العاملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا
موسسہ الکوثر قسم الواعظين کے طلاب کرام کا کربلاء معلی کا دورہ
امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد شؤون دینی کے مسئول جناب شیخ احمد صافی سے بھی ملاقات کی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48026












