7

مدارس ظہور امام زمانہ(عج) کی زمینہ سازی کے لیے سب سے موثر تعلیمی پلیٹ فارم ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری

  • News cod : 48102
  • 16 ژوئن 2023 - 13:50
مدارس ظہور امام زمانہ(عج) کی زمینہ سازی کے لیے سب سے موثر تعلیمی پلیٹ فارم ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری
حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زادہ نوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مدارس ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کے لیے سب سے موثر تعلیمی پلیٹ فارم ہیں کہا کہ دینی طلاب کے لئے سب سے زیادہ مہم تعلیمی سرگرمیاں ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ علمی تربیت کے لیے کام کریں اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی تحریک کے لیے مضبوط انسان بننے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے تہذیب اور تربیت کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد عالم زادہ نوری نے الزہرا یونیورسٹی کی تربیتی تقریب سے قبل اساتذہ سے ملاقات میں کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے اپنے بیانات میں فرمایا: “اسلام دنیا کے اہم قلعوں کو فتح کرے گا اور سپر پاورز کو ذلیل و خوار کرے گا” اور امام راحل رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول صرف دعویٰ نہیں ہے بلکہ یہ قرآن کریم کی اس آیت کا ترجمہ ہے «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی‌ وَ دِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ»۔

ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز اینڈ کلچر کے اکیڈمک بورڈ کے رکن نے مزید کہا کہ مذکورہ مقدس آیت کے مطابق اسلام دنیا کو فتح کرے گا اور پوری دنیا میں حاکم بنے گا۔

ایرانی دینی مدارس کی تہذیب اور تربیت کے سربراہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سورہ صف کی آیت نمبر 14 میں فرماتا ہے: «یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا کُونُوا أَنْصَارَ اللَّهِ» یہ مقدس آیت ظاہر کرتی ہے کہ خدا کی مرضی کی تکمیل امت اسلامیہ اور اہل ایمان کو کرنی چاہیے اور لوگوں کو اس کی تحقق کے لئے میدان میں حاضر رہنے کی ضرورت ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48102