6

جامعۃ الزہراء کی منیجمنٹ میں خواتین کا فعال کردار اسلامی نظام میں خواتین پر توجہ کی علامت ہے، حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناه

  • News cod : 48117
  • 17 ژوئن 2023 - 13:15
جامعۃ الزہراء کی منیجمنٹ میں خواتین کا فعال کردار اسلامی نظام میں خواتین پر توجہ کی علامت ہے، حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناه
شورای عالی انقلاب فرہنگی کے سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناه نے جامعۃ الزہراء کے ڈائرکٹر ، بورڈ آف ٹرسٹیز اور منتظمین سے ملاقات اور گفتگو کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شورای عالی انقلاب فرہنگی کے سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناه نے جامعۃ الزہراء کے ڈائرکٹر ، بورڈ آف ٹرسٹیز اور منتظمین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں محترمہ برقعی نے ملک کے ثقافتی مسائل کی پالیسی میں تبدیلی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل سے ثقافتی مسائل کی طرف توجہ دینے کو حوزہ ہائے علمیہ کی توقعات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ جامعۃ الزہرا (س) دنیا میں علی علیہ السلام کی پیروکار خواتین کا سب سے بڑا دینی مدرسہ ہے اور امید ہے کہ وہ ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسلوں اور کمیشنوں میں ایک بااثر ادارے کے طور پر موجود رہے گا اور خاص طور پر خواتین اور خاندان سے متعلق مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا

شورای عالی انقلاب فرہنگی کے سیکریٹری نے اسلامی جمہوریہ میں خواتین کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جامعہ الزہراء جیسے ادارے کو خواتین خود چلا رہی ہیں جو کہ اسلامی نظام کی خواتین کے حوالے سے خصوصی توجہ کی علامت ہے

انہوں نے تعلیم کو ملک کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں ہم نے تعلیمی نظام میں کمزوری دیکھائی اور سیکولر گروپ نے اپنا نظریہ تھوپنے کی کوشش کی کہ جس کا نتیجہ معاشرے میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48117