15

ڈگری سے شادی

  • News cod : 4813
  • 05 دسامبر 2020 - 10:58
ڈگری سے شادی
حوزہ ٹایمز | اللہ تعالیٰ نے کسی کو بھی شر محض پیدا نہیں کیا خوبیاں تلاش کریں ملیں گیں دینداری پر اور اخلاق پر اگر شادیاں ہوں تو نسلیں سنور جائیں لیکن ایسا ہوتا نہیں

تحریر:سید علی بنیامین نقوی

آج کل ہر پڑھے لکھے ان پڑھ/ناخواندہ امیر غریب مردوزن سب ڈگریوں۔ سے شادی کرتے ہیں
شخص سے نہیں شخصیت سے نہیں انسان سے نہیں بلکہ عہدے اختیار اور صرف ڈگری سے
انہیں اس سے غرض نہیں لڑکا دیندار ہے یا نہیں نمازی ہے یا نہیں باحیا ہے یا نہیں۔ باریش ہے یا بے ریش بس کماؤو بچہ ہو اور ایک بڑے عہدے کا مالک ہو بے پناہ پیسہ مال و زر رکھتا ہو نوکر چاکر رکھتا ہو بس ایک سائن کرتا ہو تو سب معاملات ٹھیک اور اسکی جیب گرم ہوجاتی ہو اس سے غرض نہیں کہ وہ حلال زریعے سے ہو یا حرام زریعے سے انکی بلا سے میرے پاس کافی رشتے آتے ہیں والدین کہتے ہیں مولانا زرا دیکھیے لڑکا انجینئر ہونا چاھیئے لڑکا اسسٹنٹ کمشنر ہو ڈاکٹر ہو اس سے نیچے نہیں ھمیں اس سے غرض نہیں کالا ہو چٹا ہو کمزور ہو موٹا ہو فربہ ہو بس کماؤو کاکا ہو
علی ھذا القیاس
لڑکوں کے والدین بھی ایسے ہیں کہتے ہیں
دیکھیں مولانا بچی ڈاکٹر ہو انتہاء کی خوبرو ہو خوبصورت ہو سلم و سمارٹ ہو چٹی گوری ہو لمبے لمبوترے قد کی ہو وغیرہ اگر میں گستاخی کروں کہ اپنے بیٹے کو دیکھیے تو ۔۔۔۔۔۔! آگے تاریخ خاموش ہے
آج تک کسی نے بھی مجھے یہ نہیں کہا لڑکا دیندار ہو متدین ہو پاکباز ہو
لڑکی نیک پارسا ہو دیندار ہو محجب ہو خوب سیرت ہو وغیرہ کوئی ایسا نہیں ملا
نتیجہ طلاقوں کا ریشو حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے اکثر خوبصورت لڑکیاں بیٹوں کو لے اڑیں یا من مانی کی زندگیاں گزارنے لگیں تم میرے معاملات میں نہ بولو میں تمھارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ورنہ ۔۔۔۔۔! میں تو اتنی پرکشش ہوں اتنی حسین ہوں کبھی اپنے آپ کو آئینے میں دیکھا ہے ایسے کیس اکثر میرے پاس آتے ہیں
صیغہ طلاق صیغہ نکاح سے زیادہ پڑھا چکا ہوں اسکی وجہ متزکرہ بالا بے جا توقعات ہیں اور آئیڈیل ڈھونڈنے والوں کی ہے جسے آئیڈیل تو ملتا نہیں البتہ زندگی برباد کر لیتا/لیتی ہے
فلان میں یہ خامی تو فلاں میں یہ
او بھئی اللہ تعالیٰ نے کسی کو بھی شر محض پیدا نہیں کیا خوبیاں تلاش کریں ملیں گیں دینداری پر اور اخلاق پر اگر شادیاں ہوں تو نسلیں سنور جائیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ۔۔۔۔۔!

نوٹ: حوزہ ٹائمز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ ٹائمز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4813