10

مکہ مکرمہ میں دعائے فرج پڑھنے کے جرم میں بحرینی عالم دین گرفتار

  • News cod : 48303
  • 25 ژوئن 2023 - 15:38
مکہ مکرمہ میں دعائے فرج پڑھنے کے جرم میں بحرینی عالم دین گرفتار
ایک ویڈیو کلپ کی اشاعت کے بعد جس میں انہیں مسجد الحرام میں دعائے فراج (دعائے امام زمانہ عج) پڑھتے ہوئے دکھایا گیا، اس بحرینی عالم کو مکہ مکرمہ میں کاروان الدیری کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی سیاسی جماعت 14 فروری انقلاب یوتھ اتحاد نے سعودی حکومت کے ہاتھوں بحرینی عالم دین کی مناسک حج ادا کرنے کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جمیل الباقری کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

اس سیاسی جماعت نے اپنی وبسائٹ پر لکھا: ایک ویڈیو کلپ کی اشاعت کے بعد جس میں انہیں مسجد الحرام میں دعائے فراج (دعائے امام زمانہ عج) پڑھتے ہوئے دکھایا گیا، اس بحرینی عالم کو مکہ مکرمہ میں کاروان الدیری کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے لبنان کے نوجوان حیدر سلیم کو گزشتہ سال حج دوران میں دعائے امام زمانہ (عج) پڑھنے کے جرم میں گرفتار کر کے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48303