2

افلاس کے باعث اکثر خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 48369
  • 28 ژوئن 2023 - 14:52
افلاس کے باعث اکثر خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
روز افزوں مہنگائی، غربت، افلاس کے باعث اکثر خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ پاکستان کی حکمران اشرافیہ غریب عوام کے مسائل سے بے پرواہ ہو کر اپنے اقتدار، اختیار اور مفادات کے تحفظ میں سرگرم ہیں۔ ا

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ روز افزوں مہنگائی، غربت، افلاس کے باعث اکثر خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ اہل خیر مومنین کو آگے آکر معاشرے کے غریب اور مفلس لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں مختلف گھروں میں جا کر یتیم بچوں سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اہل خیر مومنین کے تعاون سے 14 معصومین علیھم السلام کے مقدس نام پر چودہ فیملیز کے لئے عید راشن اور یتیم و مستحق بچوں کے لئے عیدی کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی تقسیم کے عمل میں علامہ مقصود علی ڈومکی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معاشرے کے صاحب حیثیت اور ثروت مند لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی عید کی خوشیوں میں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو شامل کریں۔

روز افزوں مہنگائی، غربت، افلاس کے باعث اکثر خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ پاکستان کی حکمران اشرافیہ غریب عوام کے مسائل سے بے پرواہ ہو کر اپنے اقتدار، اختیار اور مفادات کے تحفظ میں سرگرم ہیں۔ اراکین سینیٹ اور چیئرمین سینیٹ کی مراعات پر مبنی بل حکمران اشرافیہ کے سیاہ کارناموں کی ایک جھلک ہے۔ جس ملک میں عوام کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی میسر نہیں، اس ملک کے حکمرانوں کا قومی خزانے پر شاہانہ انداز زندگی اور ٹھاٹھ باٹھ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خیر مومنین کو آگے آکر معاشرے کے غریب اور مفلس لوگوں کی مدد کرنی چاہئے، خصوصی طور پر یتیم بچوں کی کفالت باعث اجر و ثواب ہے۔ جس کی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48369