18

ایران کے 111 سالہ حاجی منیٰ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے

  • News cod : 48408
  • 29 ژوئن 2023 - 17:52
ایران کے 111 سالہ حاجی منیٰ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے
کردستان کے شہر بانہ کے 111 سالہ حاجی مصطفی محمد زادہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑا تھا

وفاق ٹائمز، صوبہ کردستان کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ کاوه شیرزادی نے کہا ہے کہ شہر بانہ سے تعلق رکھنے والے معمرترین حاجی مصطفی محمد زادہ نے سرزمین منیٰ میں حج کے اعمال انجام دینے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔

کردستان کے شہر بانہ کے 111 سالہ حاجی مصطفی محمد زادہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا اور سرزمین منیٰ میں احرام کی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے۔

صوبائی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ کے مطابق حاجی مصطفی محمد زادہ کا جسد خاکی سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48408

ٹیگز