25

منہاج یونیورسٹی لاہور میں آیت اللہ رضا رمضانی و علامہ شبیر میثمی کی طلباء سے خصوصی نشست

  • News cod : 48555
  • 07 جولای 2023 - 9:36
منہاج یونیورسٹی لاہور میں آیت اللہ رضا رمضانی و علامہ شبیر میثمی کی طلباء سے خصوصی نشست
موجودہ حالات میں طلباء کی اہم ذمہ داریوں کے حوالے سے مفصل گفتـگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہم کو ہماری زندگی کے تمام مراحل میں خصوصی اور اہم مسائل کو آسانی سے حل کرتا ہے،

وفاق ٹائمز، عالمی مجلس اہل بیت (ع) سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیــر حسن میثمــی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی منہاج یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی ذمہ داران کی جانب سے آڈیٹوریم ہال میں طلباء کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں اعلیٰ سطحی وفد نے طلباء سے اہم خطاب کیا، موجودہ حالات میں طلباء کی اہم ذمہ داریوں کے حوالے سے مفصل گفتـگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہم کو ہماری زندگی کے تمام مراحل میں خصوصی اور اہم مسائل کو آسانی سے حل کرتا ہے، اسلام کا پرامن اور باوقار چہرہ دشمن کو برداشت نہیں ہو رہا، اس وجہ سے وہ مسلسل مختلف قسم کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں، مگر ہم ایک ایسی دیوار ہیں، جو ان کی تمام سازشوں کو رسول اعظم (ص) و معصومین علیہم السلام کی سیرت سے ناکام بناتے رہتے ہیں۔ بعد ازاں اعلیٰ سطحی وفد نے تمام یونیورسٹی ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48555