18

اسلام آباد، افکار شہید حسینی سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کا خطاب

  • News cod : 48619
  • 10 جولای 2023 - 14:00
اسلام آباد، افکار شہید حسینی سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کا خطاب
افکارِ شہید حسینیؒ سیمنار سے "شہید قائد کے اقوال اور علماء کرام کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر مرکزی صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِبیتؑ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء مکتبِ اہلِبیتؑ پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں دو روزہ مبلغین اجتماع کے دوران 21 ذوالحجہ یوم شہادت علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت سے افکارِ شہید حسینیؒ سیمنار منعقد ہوا۔ مجلس علماء مکتبِ اہلِبیتؑ پاکستان کے زیراہتمام افکارِ شہید حسینیؒ سیمنار سے “شہید قائد کے اقوال اور علماء کرام کی ذمہ داریاں” کے موضوع پر مرکزی صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِبیتؑ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد پیش کی۔ نائب صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ خورشید انور جوادی نے سیمینار سے خصوصی خطاب کیا۔

دیگر مقررین کے علاوہ صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید یاسر سبزواری نے آزاد کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ علامہ غلام شبیر بخاری نے افکارِ شہید حسینیؒ کے حوالے سے سیمینار میں شریک علماء سے گفتگو کی۔ اسی طرح ںشہید قائد اور اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے نائب صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِبیتؑ پاکستان علامہ اقبال حسین بہشتی نے شرکاء سے گفتگو کی۔ سیمینار سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48619