7

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر انتظام کوٹ ادو میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 48756
  • 17 جولای 2023 - 11:49
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر انتظام کوٹ ادو میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد
مقررین نے شرکائے کانفرنس سے خطاب میں غدیر و عاشورا کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بقاء ان موضوعات کی ترویج میں پنہاں ہے۔ علاوہ ازیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام میں کسی کی توہین کیے بغیر کربلا کی لازوال قربانیوں و آفاقی پیغام کو عام کرنا چاہیے۔

وفاق ٹائمز، جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین دین کے سالانہ سلسلہ وار علمی و فکری اجتماعات بعنوان عظمت غدیر و عاشورا کانفرنسوں کے سلسلہ کی اس سال کی تیسری کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے مبلغین امامیہ و آئمہ مساجد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی, موسسہ باقر العلوم قم المقدس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی, ادارہ الباقر کے شعبہ تربیت کے مدیر حجتہ الاسلام والمسلمین سید جاوید حسین شیرازی، مجلس علماء امامیہ پاکستان کے علاقائی مسئول حجتہ الاسلام سرفراز حسینی و مدیر مسئول مجلس علماء امامیہ حجتہ الاسلام ضیغم عباس و دیگر مقامی علماء کرام نے خطاب کیا۔

مقررین نے شرکائے کانفرنس سے خطاب میں غدیر و عاشورا کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بقاء ان موضوعات کی ترویج میں پنہاں ہے۔ علاوہ ازیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام میں کسی کی توہین کیے بغیر کربلا کی لازوال قربانیوں و آفاقی پیغام کو عام کرنا چاہیے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا نظریہ امامت و ولایت اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا۔ جب کہ اسلام کی بقا اور اسکے دفاع کیلئے عاشورا برپا ہوا۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکائے کانفرنس کو کتب کی صورت میں معاون علمی و تبلیغی مواد بطور ھدیہ دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48756