30

جیکب آباد، قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج

  • News cod : 49092
  • 31 جولای 2023 - 16:37
جیکب آباد، قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے امت مسلمہ کو قرآن کریم سے عشق و محبت کا درس دیا ہے۔ جبکہ یزید پلید نے وحی الٰہی کا انکار کیا اور آیات خدا کا مذاق اڑایا۔

وفاق ٹائمز، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے امت مسلمہ کو قرآن کریم سے عشق و محبت کا درس دیا ہے۔ جبکہ یزید پلید نے وحی الٰہی کا انکار کیا۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہی۔

قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی قرآن پاک ہاتھوں میں بلند کرکے قرآن کریم سے عقیدت کا اظہار اور سوئیڈن و دیگر یورپی ممالک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حرمت قرآن کریم پر جان نچھاور کر دیں گے۔ کتاب اللہ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے امت مسلمہ کو قرآن کریم سے عشق و محبت کا درس دیا ہے۔ جبکہ یزید پلید نے وحی الٰہی کا انکار کیا اور آیات خدا کا مذاق اڑایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49092