5

علامہ ساجد نقوی کی خصوصی ہدایت پر علامہ شبیر میثمی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عراق روانہ

  • News cod : 49117
  • 01 آگوست 2023 - 18:34
علامہ ساجد نقوی کی خصوصی ہدایت پر علامہ شبیر میثمی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عراق روانہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر زائرین کے مسائل کے حوالے سے اسپیشل وفد کے ہمراہ بغداد روانہ ہوگئے

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر زائرین کے مسائل کے حوالے سے اسپیشل وفد کے ہمراہ بغداد روانہ ہوگئے ہیں۔ اس دورے کے دوران زائرین کے مسائل کے حوالے سے عراقی حکومت سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کی جائینگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49117