4

ایرانی وزیر خارجہ کی کراچی آمد، امام خمینی (رح) کے نام سے روڈ کا افتتاح

  • News cod : 49175
  • 04 آگوست 2023 - 15:28
ایرانی وزیر خارجہ کی کراچی آمد، امام خمینی (رح) کے نام سے روڈ کا افتتاح
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کراچی پہنچنے پر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کے نئے نام کی نقاب کشائی کی جسے تبدیل کرکے امام خمینی (رہ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کراچی پہنچنے پر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کے نئے نام کی نقاب کشائی کی جسے تبدیل کرکے امام خمینی (رہ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کے اقدام پر امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب روڈ کو شاہراہ ایران سے جوڑ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہراہ ایران میں جرمنی، جمہوریہ چیک، اٹلی، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کے قونصل خانے واقع ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ آج صبح ایک اعلیٰ اقتصادی وفد کی سربراہی میں کراچی پہنچے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49175